(یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں ہڑتال ، کرفیو اور پابندیوں کے باعث پیر کو مسلسل 59 ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے جہاں علیحدگی پسند قیادت نے اعلان کر رکھا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
وادی کے اطراف
واکناف خاص طور پر جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اور شمالی کشمیر کے دو اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔
وادی میں گذشتہ 58 روز سے روزانہ اوسطاً 100 سے زائد افراد سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں زخمی ہورہے ہیں۔